انتقال پرملال : سمردھی حادثہ میں جاں بحق جاوید اختر و افراد خانہ کی نماز جنازہ کل

ناندیڑ:2/ جولائی ۔ (ورق تازہ نیوز) جاوید اختر ولد سلیم اختر عمر 51 سال ،اہلیہ شمیم بیگم 48 سال اور جواں سال فرزند محمد ارقم الدین 22 سال ساکنان حیدر باغ نمبر1 دیگلور ناکہ ناندیڑ (حال مقمیم لیبر کالونی ناندیڑ) کا آج 2 جولائی کو شیرڈی سے 20 کلومیٹر قبل کوپر گاؤں سمردھی مها مارگ پر ایک دلخراش حادثہ میں انتقال ہو گیا ہے۔

کل بروز پیر مطابق 3 جولائی صبح 9 بجے مسجد عابدین شیواجی نگر میں نماز جنازہ اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔انشاءاللہ

مرحوم جاوید اختر ممبئی کے صابو صدیق پالیٹینک کالج میں بحثیت پرنسپل اور لیکچرر خدمات انجام دے رہے تھے اور تھانہ کے ممبرا علاقہ میں رہاءش پذیر تھے۔ مرحوم مجلس اتحاد المسلمین (ایم ائی ایم )مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری سید معین کے سب سے بڑے برادر نسبتی ہیں۔

اللہ تعالی ان مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ادارہ ورق تازہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہے اور اللہ سے دعاگو ہے کہ مرحومین کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading