انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف فوری کاروائی،  سی-وِجل ایپ پر 306 ش کایات کا سو منٹ میں ازالہ

انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف فوری کاروائی،
سی-وِجل ایپ پر 306 شکایات کا سو منٹ میں ازالہ
تھانے (آفتاب شیخ)
انتخابی بے ضابطگیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لئے سی-وِجل ایپلی کیشن کے ذریعے شکایات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری ایپ کے ذریعے پیغام، تصویر یا ویڈیو ارسال کرکے بے ضابطگی کی شکایت آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، جس کا ازالہ ایپ پر شکایت موصول ہونے کے بعد 100 منٹ کے اندر کیا جا رہا ہے۔
تھانے ضلع کے 18 اسمبلی حلقوں میں 31 اکتوبر 2024 کو دوپہر 3:30 بجے تک 348 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 324 شکایات قابلِ توجہ قرار دی گئیں جبکہ بقیہ 24 ناقابلِ توجہ سمجھی گئیں۔ ضلعی سطح پر موصول ہونے والی 324 قابلِ توجہ شکایات میں سے 306 شکایات کا سو منٹ کے اندر ازالہ کیا گیا۔ باقی شکایات کے لئے بھی تیز رفتار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ معلومات سی-وِجل کمرے کے ضلعی کوآرڈینیٹر وجے سنگھ دیشمکھ اور معاون کوآرڈینیٹر سُکیشنی پاگڑے نے فراہم کی ہیں۔
سی-وِجل ایپ کے ذریعے تیز رفتار ازالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری کنٹرول حاصل کیا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading