امید ہے کہ ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کو حل کرلیں گے: ایران

تہران: ایران نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ ختم کرنے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کئے جانے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے سے پیدا ہوئی صورت حال کا ہندوستان اور پاکستان پرامن بات چیت کے ذریعہ حل نکال لیں گے۔

مقامی میڈیا نے وزارت کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کو امید ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک اچھے دوست اور علاقائی شراکت دار ہونے کے ناطے بات چیت اور پرامن طریقے سے لوگوں کے مفادات میں اقدام کریں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’’ایران جموں وکشمیر کی صورت حال کے مسلسل ہورہے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ نے جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے آئینی قرارداد اور ریاستوں کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ’جموں وکشمیر نوتشکیل بل 2019‘ کو منظوری دے دی۔

لوک سبھا نے آئینی قرارداد کو ووٹوں کے ذریعہ 72 کے مقابلے 351 ووٹوں سے منظوری دی جبکہ جموں وکشمیر نوتشکیل بل کی حمایت میں 370 اور مخالفت میں 70 ووٹ پڑے۔ راجیہ سبھا نے پیر کے دن ہی قرارداد اور بل کو پاس کردیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading