امیتابھ بچن کا%75 لیور خراب ہوچکاہےساتھ ہی یہ خطرناک بیماری بھی!

p style=”text-align: right;”>نئی دہلی(جے این این) بالی ووڈ کے بے حد معروف اور شائقین کے ہردلعزیز75سالہ اداکار امیتابھ بچن کا %75 لیور(جگر) خراب ہوچکاہے ۔ اور وہ ایک خطرناک بیماری میں مبتلا بھی ہیں ۔ان باتوں کی وضاحت خود انھوں نے کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا %75لیورخراب ہوچکا ہے اور وہ ایک جان لیوا بیماری سے لڑرہے ہیں۔ ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے ایک پروگرام ”صحت مند بھارت“ کا حصہ بنے امیتابھ نے بتایا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بُرا نہیں لگتا کہ ٹیوبرکیوبس(T,B) اور ہپسے ٹائے ٹیس ‘بی ۔سی مرض میں مبتلا ہوں ۔ انھوں نے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ مذکورہ امراض کا ٹیسٹ ضروری کروائیں ۔ اگر آپ جانچ کروانے کےلئے تیار نہیں ہےںتو پھرآپ کو اپنی بیماریوں کے بارے میں یہ کیسے پتہ چلے گا۔ بگ بی کئی بیماریوں کاٹیسٹ کرواچکے ہیں ۔وہیں سال 1982 میں ہندی فلم قُلی کی شوٹنگ کے دوران وہ ایک حادثہ کے شکار ہوچکے تھے اور اُن کی نئی زندگی شروع ہوئی تھی جبکہ ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیاتھا ۔ لیکن سارے بھارتی شہریوں کی دعاوں نے انھیں موت کے منہ سے واپس لایاتھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading