تصویر کے کاپی رائٹREUTERS
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے کی ایک یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔واقعے کے بعد 19 سالہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سائناگاگ میں ’پاس اور` کی ایک تقریب جاری تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ’نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے۔‘
واضح رہے کہ یہ واقعہ امریکی شہر پٹسبرگ کے سائناگاگ پر حملے کے چھ ماہ بعد پیش آیا ہے جس میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کو حالیہ امریکی تاریخ کا بدترین یہود دشمن حملہ سمجا جاتا ہے

تصویر کے کاپی رائٹAFPImage captionفائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سائناگاگ میں ‘پاس اور` کی ایک تقریب جاری تھی
سین ڈیئگو کاؤنٹی پولیس اسٹیشن کے اعلی افسر بل گورے نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پووے کے سائناگاگ پر صبح 11.30 بجے پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک زخمی جانبر نہیں ہو سکا تاہم باقی زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ مشتبہ شخص کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ آن لائن شائع کیے گئے ایک خط کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
سین ڈیئگو کاؤنٹی کی پولیس کے مطابق ایک آف ڈیوٹی پٹرولنگ آفیسر نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی تاہم وہ گاڑی میں جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
سین ڈیئگو کاؤنٹی کے پولیس سربراہ ڈیوڈ نسلیٹ کے مطابق مشتبہ شخص کو بعد میں ایک اور پولیس اہلکار نے گرفتار کر لیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹREUTERS
ڈیوڈ نسلیٹ نے بتایا ’اس نے واضح طور پر مشتبہ شخص کی گاڑی کو دیکھا، اس نے اپنے ہاتھ اوپر کیے ہوئے گاڑی سے باہر چھلانگ لگائی اور فوری طور پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔‘
’جب پولیس آفیسر 19 سالہ شخص کو حراست میں لے رہا تھا تو اس نے واضح طور مشتبہ گاڑی کی اگلی نشست پر ایک رائفل دیکھی۔‘
We condemn in the strongest terms the evil & cowardly shooting at Chabad of Poway today as Jewish families celebrated Passover. No one should be in fear in a house of worship. Antisemitism isn’t just wrong – it’s evil. https://t.co/hkLOCf0anp
— Vice President Mike Pence (@VP) April 27, 2019
واقعے پر ردعمل
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’شیطانی اور بزدلانہ‘ قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ پاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ’گہری ہمدردی‘ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے ’ اس وقت ایسا لگ رہا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی جرم ہے لیکن متاثرہ افراد کے لیے میری گہری ہمدردی ہے اور ہم اس کی تہہ تک جائیں گے۔‘