میامی،4ستمبر(یو این آئی)امریکی ریاست الاباما میں ایک 14 سالہ لڑکی نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے خاندان کے 5 افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ المناک واقعہ الاباما ریاست کے الکمنٹ شہر میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ دونے اسپتال میں دم توڑ دیا۔علاقائی پولیس چیف نے ٹوئٹر پربتایا ہے اپنے خاندان کے پانچ افراد کوقتل کرنے والی لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا ہے اور اسے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ لڑکی نے قتل کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی نے فائرنگ کے لیے 9 ملی میٹر والی پستول استعمال کی۔ یہ اوائل شب میں پیش آیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں ہرسال گھریلو جھگڑوں پر فائرنگ کے اوسطا 36 ہزار واقعات رپورٹ ہوتےہیں۔