امریکہ کی لبنان کے پرامن مظاہروں کی تائید

بیروت /17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں جاری پرامن مظاہروں کی حمایت کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ لبنانی عوام کے پرامن اور قومی وحدت کی علامت کے مظاہروں کی حمایت کی جائے گی۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کی تمام جماعتوں سے نئی حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنان کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading