امریکہ: وہائٹ ہاؤس کے نزدیک اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 دیگر زخمی

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک واقع سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا جب کہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی لوگوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


امریکی نیوز چینل ’فوکس نیوز‘ پر نشر خبروں کے مطابق پولس کو اس واقعہ کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب 10 بج کر چھ منٹ پر موصول ہوئی جس کے بعد پولس اور ایمبولینس موقع پر پہنچی۔ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ پولس نے واقعہ کے بعد علاقے کو پوری طرح سے بند کر دیا ہے ۔ ہنوز کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولس اب بھی حملہ آور کی تلاش اور واقعہ کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے ٹیکساس میں 31 اگست کو ہوئی گولی باری میں 5 لوگ ہلاک ہو گئے تھے جب کہ دیگر 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولس نے حملہ آور کا پیچھا کرتے ہوئے اسے مار گرایا تھا۔ علاوہ ازیں اگست میں ہی ٹیکساس میں ایک اور گولی باری کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں حملہ آور سمیت 29 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading