امریکہ نے پاکستان پر کئے ڈرون حملے ، 2714 لوگوں کی موت

امریکہ نے پاکستان نے اندر دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو نشانہ بناکر جنوی 2004 سے ابھی تک کل 409 ڈرون حملے کئے ہیں ، جس میں 2714 افراد مارے گئے جبکہ 728 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈان کی ایک خبر کے مطابق سی آئی اے کے زیر انتظام ڈرون کے ذریعہ باجور، بانو ، ہانگو ، خیبر ، خرم ، مہمند ، شمالی وزیرستان ، مشکی ، اورک زئی اور جنوبی وزیر ستان میں حملے کئے گئے۔سب سے زیادہ ڈرون حملے 2008 سے 2012 کے درمیان پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہوئے ۔ نیشنل کاونٹر ٹیرزم اتھاریٹی ( ناکٹا ) کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ اس مدت میں 336 فضائی حملے ہوئے ، جن میں 2282 لوگوں کی جانیں تلف ہوئیں اور 658 دیگر زخمی ہوئے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading