امریکہ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام جنرل وزیر دفاع نامزد، جو بائیڈن حکومت کا اعلان

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کل بدھ کے روز اپنی حکومت کے وزیر دفاع کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جنرل ریٹائرڈ لائیڈ آسٹن کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو بائیڈن نے نئے وزیر دفاع کے تعارف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "آسٹن” امریکی انتظامیہ میں نئے امریکی وزیر دفاع کے عہدے کے لیے موزوں شخصیت ہیں ہے کیونکہ وہ داعش کے خلاف اپنے مشن میں کامیاب رہے ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ آسٹن نے بہت سی جنگیں لڑیں۔ ان کے پاس بہت زیادہ فوجی تجربہ ہے جو انہیں اس منصب کے لیے اہل بناتا ہے۔ نو منتخب صدر نے مزید کہا کہ آسٹن نے عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران میرے ساتھ کام کیا۔ میں انہیں‌ جانتا ہوں کہ وہ مذاکرات کی بھی خوب صلاحیت رکھتے ہیں.

جبکہ آسٹن نے کہا کہ انہوں نے بایڈن کے ساتھ بہت سے کانٹے دار معاملات پر کام کیا ہے۔ انہیں کولن پاول سمیت سینئر جرنیلوں کے ساتھ خدمات انجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور امریکی محکمہ دفاع میں واپس آنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ جو بائیڈن کی جانب سے لائیڈ آسٹن کو وزیر دفاع مقرر کرنے سے قبل کانگریس میں کچھ ارکان کی طرف سے اس کی معمولی مخالفت بھی کی گئی تھی۔ انہوں‌نے آسٹن کو وزارت دفاع کا اہم ترین قلم دان سونپنے پر سوالات اٹھائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading