امریکہ میں مسافر طیارہ کو حادثہ، ایک شخص ہلاک

جونیو۔/19 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) انالاسکا میں ماہی گیر برادری کے ایک دوردراز کے کم آبادی والے جزیرہ میں ایک ایرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اُتر گیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ الاسکا اسٹیٹ ٹروپرس نے مہلوک کی شناخت ڈیوڈ ایلن آلٹ مین کی حیثیت سے کی ہے ۔ یہ 38 سالہ شخص واشنگٹن اسٹیٹ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ طیارہ پیننسولا ایرویز یا پین ایر کی طرف سے چلایا جارہا تھا۔ طیارہ میں 42 افراد سوار تھے اور لینڈنگ کے دوران رن وے سے اُترنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading