امریکہ میں طیارہ حادثہ ، 9 افراد ہلاک، تین زخمی

امریکہ میں طیارہ حادثہ ، 9 افراد ہلاک، تین زخمی

نیویارک، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست جنوبی ڈکوٹاکے چیمبرلین کے بیرونی علاقے میں ایک ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔مقامی براڈ کاسٹر کے ایس اے فوائی برولے کاؤنٹی کی اٹارني ٹریسا مولے روسو کے حوالہ سے ہفتہ کو بتایا کہ طیارہ حادثے کے شکار افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔حادثہ اس وقت ہوا جب 12 افراد کو لے کر جا رہا ایک انجن والا ہوائی جہاز پرواز کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیاگیا ہے ۔این بی سی نیوز کے مطابق طیارہ ریاست ایڈاہو کے ایڈاہو فالز جا رہا تھا۔ خیال رہے ، حادثہ سے قبل نیشنل ویدر سروس نے موسم خراب ہونے اور طوفان کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading