خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جرمن ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین ’بالواسطہ‘ رابطے ہوئے ہیں اور براہ راست ملاقات کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے نمائندے پاکستان میں بات چیت کے لیے ملاقات کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اُن کے بقول یہ ملاقات پاکستان میں ’بہت جلد‘ ہو گی۔جرمن وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے نمائندے پاکستان میں بات چیت کے لیے ملاقات کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اُن کے بقول یہ ملاقات پاکستان میں ’بہت جلد‘ ہو گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جرمن ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین ’بالواسطہ‘ رابطے ہوئے ہیں اور براہ راست ملاقات کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔
جرمن وزیرِ خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے جمعرات کو تصدیق کی تھی کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں اہم کرداد ادا کر رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی امریکہ اور ایران کے مابین پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کی تصدیق کی تھی۔