حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور سپلائی چین میں خلل کے باعث ڈیزل اور پیٹرول پر عائد ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
انڈین وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ’مغربی ایشیا کے بحران کی روشنی میں، گھریلو استعمال کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر مرکزی ٹیکس کو کم کر دیا گیا ہے۔‘
انڈیا خام تیل کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور اپنی تیل کی 85 فیصد ضروریات دیگر ممالک سے منگوائے گئے تیل سے پوری کرتا ہے۔
انڈین وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل اور پیٹرول پر ٹیکس میں 10 روپے کمی کی گئی ہے تاکہ صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جا سکے۔
انڈین حکومت نے ڈیزل اور جیٹ ایندھن کی برآمدات پر فیس عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے،