امارات نے 38 افراد اور 15 اداروں کو دہشت گرد قرار دے دیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ملک میں موجود مقامی اور غیر ملکیوں سمیت 38 افراد اور 15 اداروں کو دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کی فنڈنگ اور دہشت گردی سے منسلک دیگر سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے۔اماراتی حکومت نے مانیٹرنگ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد اور اداروں پر نظر رکھیں اور بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گردی کی مالی، تکنیکی، لاجسٹک یا تجارتی شکل میں مدد کی روک تھام اور اس حوالے سے ریاستی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔امارات میں دہشت گردی کی فہرست میں شامل کئے جانے والے 35 افراد میں اماراتی، لبنانی، یمنی، سعودی، افغانی اور دیگر ممالک کے شہری ہیں۔امارات میں دہشت گردی کی معاونت پرجن کمپنیوں کوبلیک لسٹ کیا گیا ہے ان میں اطہر الریعہ ٹریڈنگ کمپنی، حمریہ آرزو انٹرنیشنل کمپنی، حنان شپنگ کمپنی، فور کارنرز پٹرولیم کمپنی، ساسکو لاجسٹکس کمپنی، الجرموزی جنرل ٹریڈنگ کمپنی، الجرموزی شپنگ اینڈ کلیئرنس کمپنی، ہیویل وہیکل کارگو کمپنی، ویو ٹیک کمپیوٹر، این وائی بی ای ٹریڈنگ، کے سی ایل جنرل ٹریڈنگ اور العمقی اینڈ برادرایکسچینج کمپنی شامل ہیں۔

Leave a comment