لندن:۔انگلینڈ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کاچیمپئن بن چکا ہے۔ سپر اوور میں گیا مقابلہ بھی برابری پر رہا اور زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ عالمی کپ کا ونر بن گیا۔ ٹرافی جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان آین مارگن نے جو کہا دنیا بھر میں اس کی تعریف ہورہی ہے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب مارگن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آئرشل لک کی وجہ سے جیتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے عادل سے بات کی اور انہیں نے کہا کہ اللہ ہمارے ساتھ تھے۔