اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں میں فلسطین کو ہندوستان کی تائید

نئی دہلی: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی ہندوستان نے تائید کی ہے۔ اس قرارداد کے تحت مقبوضہ فلسطین علاقہ میں بستیاں بسانے کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ گولان کے علاقوں میں اسرائیل کی سرگرمیوں کی روک تھام پر زوردیاجارہا ہے۔

یہ قراردادجوکہ ہفتہ کو پیش کی گئی‘ اس کو جمعرات کو منظوری دے دی گئی ہے۔ دو دنوں تک اس قرارداد پر غوروخوص کیاجاتا رہا ہے‘ تاہم بعد میں قرارداد کو اکثریت سے منظوری حاصل ہوگئی‘ جبکہ 145 ممالک نے اس کی تائید کی۔

کینڈا‘ہنگری‘ اسرائیل‘ مارشل آئی لینڈس‘ فیڈریٹیڈاسٹیٹس آف مائیکرونیسیا‘ ناورو اور امریکہ نے اس کے خلاف ووٹ دیاجبکہ 18ممالک رائے دہی سے غیرحاضررہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading