اقلیتی طلبہ کیلئے گروپ I امتحانات کی مفت کوچنگ

حیدرآباد ۔ 12۔جون (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کی جانب سے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ I پلیمینری اگزامس کی مفت کوچنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ ڈائرکٹر اسٹڈی سرکل بی شفیع اللہ نے بتایا کہ 14 جون سے اہل امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور 5 جولائی درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ رہے گی ۔ کوچنگ کلاسس کا 8 جولائی سے آغاز ہوگا ۔ اہل امیدواروں کا گریجویشن کامیاب ہونا ضروری ہے۔ درخواست فارم کے ساتھ ڈگری ، انٹرمیڈیٹ سرٹیفکٹ کے علاوہ ایس ایس سی میمو ، آدھار کارڈ کی کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز داخل کی جائیں۔ تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل تھرڈ فلور جامعہ نظامیہ کامپلکس ، گن فاؤنڈری پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ خواہشمند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading