لاک ڈاؤن کی وجہ سے فارغ اوقات میں خالد گھر پر بیٹھے دن رات ٹی وی پر کرونا وائرس کی نیوز لگا کر بیٹھا رہتا۔ اس کا چار سال کا لڑکا بغل میں بیٹھا نیوز دیکھتا رہتا۔ خالد وقتاً فوقتاً ٹی وی دیکھتے ہوئے گھر والوں سے کہتا کے گھر پر ماسک لگا کر بیٹھو اور جب گھر سے باہر نکلو تو بھی ماسک لگا کر جاؤ ورنہ وائرس کا حملہ ہم پر بھی ہو سکتا ہے اور گھر والوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین کرتا اور بہت سے دوسرے ہدایات بھی دیتا۔
خالد کے شب و روز اسی طرح گزر رہے تھے، اچانک خالد کی ماں نے کمرہ میں داخل ہو کر کہا کہ
"بیٹا ذرا باہر بازار جاکر کچھ ضروری سامان لے آؤ”
خالد سامان لانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی چابی لی اور موٹر سائیکل گھر سے نکال کر جاہی رہا تھا کہ اس کے چار
سال کا لڑکا دوڑتا ہوا آیا اور زور سے آواز لگا کر کہنے لگا
"ابو روکیے یہ آپ کا ماسک پہن لیجئے، ورنہ کرونا وائرس آپ پر حملہ کر دے گا۔ "
خالد نے مسکرا کر اس معصوم کے ہاتھ سے ماسک لے کر پہن لیا اور سامان لانے نکل گیا۔
ڈاکٹر لطیف نواز
بسوا کلیان
9900489375موبائل نمبر