اعظم خان کو مزید ایک معاملے میں عدالت سے ملی راحت، ڈونگرپور معاملہ میں کیا گیا بری

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو عدالت سے مزید ایک معاملے میں آج راحت مل گئی ہے۔ ڈونگر پور سے جڑے ایک معاملے میں عدالت نے آج فیصلہ سنایا جس میں اعظم خان سمیت 8 لوگوں کو ثبوت کی کمی کے پیش نظر بری کر دیا گیا۔

دراصل اعظم خان کے خلاف 2019 میں ڈونگرپور بستی میں رہنے والے لوگوں نے بستی کو خالی کرانے کے نام پر لوٹ پاٹ، چوری، مار پیٹ، چھیڑخانی سمیت دیگر دفعات کے تحت گنج تھانہ میں 12 مقدمات درج کرائے تھے۔

ان میں سے 4 مقدمات میں فیصلہ آ چکا ہے۔ 2 معاملوں میں سماجوادی پارٹی لیڈر بری قرار دیے جا چکے ہیں، جبکہ 2 میں سزا ہو چکی ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر فی الحال سیتاپور جیل میں بند ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading