اشوک چوہان کے ہمراہ یہ ایم ایل ایزبی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں

ممبئی:12 فروری (ورق تازہ نیوز )موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی مہاراشٹر کا سیاسی ماحول گرما گیا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کے بعد سابق وزیر اعلی اشوک چوان نے آج ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اشوک چوہان کے استعفیٰ کے بعد کانگریس کو مزید جھٹکا لگنے جارہا ہے ۔

اشوک راؤ چوہان کے ساتھ کون سے ایم ایل ایز کانگریس چھوڑنے جا رہے ہیں اس کی بحث اب شروع ہو گئی ہے۔ ان 13 /ایم ایل اے کے نام منترالیہ کی گلیوں میں بازگشت کر رہے ہیں ان میں وجئے وڈیٹیوارٗ وشواجيت كکدم ٗامیت دیش مکھ اور دھیرج دیش مکھٗ سشیل کمار شندے کی بیٹی پرنیتی شندے ٗ اسلم شیخ ٗایم ایل اے جیتیش انتا پورکرٗ سریش وڈپوڑکرٗ وکاس ٹھاکرے کیلاش گورنتیال ٗسنجے جگتاپ

اور دیگر بڑے لیڈر شامل ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تمام لوگ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading