اشوک چوہان کووزارت‘ناندیڑ میں کانگریس ورکرس میں نئی جان آگئی

ناندیڑ:31 ۔دسمبر(ورق تازہ نیوز)لوک سبھا انتخابات 2019ءمیں ناندیڑ حلقہ سے کانگریس کے طاقتور امیدوار اشوک راو چوہان کوبی جے پی کے امیدوار پرتاپ پاٹل چکھلی کرنے زبردست شکست دی تھی جس کے بعدناندیڑ کا سیاسی نقشہ تبدیل ہوگیااورناندیڑمیں کانگریس کے عہدیداران اور ورکرس میں مایوسی کی لہردوڑ گئی تھی اور بی جے پی میں جشن کاماحو ل تھا ۔اسکے بعد اسمبلی انتخابات کانگریس کیلئے نئی آزمائش تھی ۔

اشوک راوچوہان کیلئے اسمبلی انتخابات میں بھوکر حلقہ سے کانگریس نے ٹکٹ دیاتھا اورانکے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈرگورٹھیکر کو میدان میںاتاراگیاتھا ۔لوک سبھا کی طرح اسمبلی انتخابات میںبھی اشوک چوہان کوشکست دینے کیلئے بی جے پی اوردیگر اپوزشن جماعتوں نے ایڑی چوٹی کازور لگادیالیکن چناو میں اشوک چوہان کی ریکارڈ ووٹوں ںسے کامیاب ہوئے اس کے علاوہ ضلع میں کانگریس کے دیگر ایم ایل ایز بھی منتخب ہوئے جس سے کانگریس کے کارکنان میں نیا جوش آگیا ۔

لیکن اب ریاست میں کانگریس ۔این سی پی کی مدد سے شیوسینا نے اقتدار سنبھالاہے اور گزشتہ روز مہاراشٹر وزارت میں اشوک راوچوہان کی شمولیت سے ناندیڑ میں کانگریس کارکنان میں نئی جان آگئی ہے وہیں بی جے پی کے خیمہ میں مایوسی کی لہر دوڑگئی ہے ۔اشوک چوہان نے کل ممبئی میں منعقدہ ناندیڑ کے کانگریسی لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ناندیڑ کی رُکی ہوئی ترقی کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کریںگے ۔بی جے پی کے دور اقتدار میں ناندیڑمیں کوئی اہم ترقیاتی کام انجام نہیں دئےے گئے اس طرح کاالزام عائد کرتے ہوئے چوہان نے بی جے پی کوتنقیدکانشانہ بنایا ۔ وہیں شہریان کوبھی اشوک چوہان سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ناندیڑضلع کی ترقی کیلئے اہم کام انجام دیںگے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading