
لکھنو:بقرعید کے تہوار کو لے کر یوپی کے دارالحکومت لکھنﺅ میں بکرا منڈی سج چکی ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ چرچا سلطان نام کے بکرے کو لے کر ہے جس کا ہدیہ (قیمت) تیس لاکھ سات سو چھیاسی روپئے رکھی گئی ہے۔کہا جاتا ہے کہ سلطان نامی اس بکرے کے ایک کان پر اللہ اور دوسرے پر محمد لکھا ہوا ہے۔
یہ قدرتی طور پر لکھا ہوا ہے اسی لئے مہنگا ہے۔ سلطان کو لے کر لکھنﺅ کی بکرا منڈی میں پہنچے عاصم نے بتایا کہ پہلے ہی اس کے بکرے کی بولی چوبیس لاکھ روپئے لگ چکی ہے۔ لیکن تیس لاکھ سات سو چھیاسی روپئے سے کم پر اسے نہیں بیچیں گے ۔عاصم بتاتے ہیں کہ سلطان کے دوسرے کان پر محمد لکھا ہوا ہے۔ اسے ڈرائی فروٹ میں کاجو اور بادام پسند ہے۔ وہیں، سلطان کو اے سی میں رہنا بھی پسند ہے۔ عاصم نے بتایا کہ سلطان کبھی کسی کا جھوٹا نہیں کھاتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل کنبہ کے ایک رکن کے طور پر گھر میں رہتا ہے۔ ( بہ شکریہ نیوز18 اردو)
