اسپائس جیٹ ،احمدآباد سے اورنگ آباد کےلئے پرواز شروع کرےگی

گروگرام،14جنوری(یواین آئی)فضائی خدمات مہیا کرانے والی کمپنی اسپائس جیٹ 15فروری سے گجرات کے احمدآباد سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد کےلئے پرواز شروع کرے گی۔


کمپنی نے آج بتایا کہ وہ مغربی ہندوستان کے دونوں اہم شروں کے درمیان 15فروری سے پرواز شروع کرنے والی ہے جس کےلئے بکنگ شروع ہوچکی ہے۔اس راستے پر اتوار کو چھوڑ کر ہفتے کے سبھی دن سروس مہیا ہوگی۔احمدآباد اورنگ آباد راستے پر سبھی ٹیکس اور فیس سمیت ایک طرف کا کرایہ 2999روپے رکھاگیا ہے۔


اس کے علاوہ ممبئی – منگلورو- ممبئی راستے پر وہ 10فروری سے دوسری پرواز شروع کرےگی۔
ان دونوں راستوں پر نئی پروازوں کےلئےوہ 90سیٹ والے بامبارڈیئر کیو 400اور 189 سیٹ والے بوئنگ 737-800طیاروں کی مخلوط آمدورفت کرےگی۔