اسٹاراسنوکر اکیڈیمی ناندیڑ کے ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

اسنوکر کھیل کوفروغ دینے کیلئے ناندیڑمیں خصوصی تربیت کانظم:ماجدچاوس
ناندیڑ:26 جون(ورق تازہ نیوز) اسٹاراسنوکر اکیڈیمی ناندیڑ میفکو روڈ‘نزد راجا پیلس فنکشن ہال ناندیڑ کی جانب سے اکیڈیمی میں ضلع سطح پر اسنوکر ٹورنامنٹ کاانعقاد عمل میں آیاتھا ۔آج اسکے فائنل مقابلے میں اول انعام حفظ الرحمن کوپندرہ ہزارروپے ‘ ٹرافی وسندسے نوازاگیا ۔جبکہ دوسرا انعام اوسامہ مصیب نقد دس ہزار روپے “ ٹرافی وسند ‘تیسرا انعام شیخ محمد یاسین پانچ ہزار روپے ‘ ٹرافی وسند اورچوتھا انعام مندیپ سنگھ پٹیل ‘تین ہزار روپے ‘ ٹرافی وسندسے نوازاگیا۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی جنرل سیکریٹری جناب سید معین ‘ جناب صابرچاوس شہر صدر مجلس ناندیڑ نے شرکت کی ۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر جناب ماجدچاوس نے اسنوکر کھیل کے بارے میںمزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ناندیڑمیں اس سے قبل بھی مقابلے منعقد کئے گئے۔ اسنوکرکوسال 2014میں اسپورٹس فیڈریشن نے منظوری دے دی ہے۔اسی لئے ناندیڑمیں اس کھیل کوفروغ دینے کی پوری طرح سے کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل اکیڈیمی کے زیراہتمام ریاستی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں اسٹاراسنوکراکیڈیمی کے کھلاڑیوں نے حصہ لے کر شاندارکارکردگی انجام دی ہے۔ماجد چاوس نے نوجوانوں سے اسٹاراسنوکر اکیڈیمی میںداخلہ لینے کی اپیل کی ہے ۔انکے یہاں ماہرکوچس بھی ہیں جو کھلاڑیوں کواچھی تربیت دیںگے ۔

Leave a comment