ناندیڑ؛30ستمبر(ور ق تازہ نیوز)مہاراشٹراسمبلی انتخابات کےلئے سبھی سیاسی پارٹیوں کے اعلی قائدین مہاراشٹر کے انتخابی دورے پر تشریف لارہے ہیں ۔مہاراشٹرمیں مجلس اتحادالمسلمین اور ونچت اگھاڑی میں اتحاد ختم ہوگیا ہے جس کے بعددونوں پارٹیوں علیحدہ انتخابات لڑرہی ہیں۔ اتحاد ٹوٹنے کے بعد فوری بعد ریاستی صدر امتیاز جلیل صاحب نے ایم آئی ایم کے چار امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی تھی جس میں ناندیڑحلقہ شمال سے فیروز خان لالہ کے نام کا اعلان کیاگیاتھا لیکن اس اعلان کے بعد سے ایم آئی ایم کے ورکرس میں کافی جوش و خروش نظر آرہا ہے لیکن اسکے برعکس امیدوار بالکل خاموش ہے ۔
آج اسد الدین اویسی صاحب نے مہاراشٹر کے انتخابی تشہیری دوروں کاپروگرام جاری کردیا ہے جس میں ناندیڑ کا کوئی ذکر نہیںہے ۔2تا7اکتوبر تک اسدصاحب مہاراشٹر کے دورے پر ہیں جس میں پیٹن ‘اورنگ آباد ‘دھولیہ]مالیگاوں‘ ممبئی ‘ پونہ ‘ سانگولی ‘ اور شولاپور کا نام شامل ہے البتہ ناندیڑ کاکہیں کوئی ذکر نہیں ہے ۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پارٹی قائدین بھی ناندیڑ کے امیدوار کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے ۔ ناندیڑ حلقہ شمال کے امیدوار کی تشہیری مہم سست روی کاشکار ہے جس کی وجہہ سے عہدیداران اور ورکرس میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔پارٹی نے ابھی تک ناندیڑحلقہ جنوب کے اپنے امیدوار کے نام کااعلان بھی نہیں کیا ہے ۔اسد صاحب کے تشہیری مہم کے پروگرام کی تفصیلات اس طرح ہیں۔