ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کو جاری کردہ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل جس کے خلاف گذشتہ ماہ ایران نے 12 روزہ جنگ لڑی تھی، نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
کیا انہیں یقین ہے کہ اسرائیل نے انہیں مارنے کی کوشش کی تھی، اس سوال کے جواب میں پیزشکیان نے امریکی میڈیا کی شخصیت ٹکر کارلسن سے کہا، "انہوں نے کوشش ضرور کی، جی ہاں۔ انہوں نے اپنے منصوبے کے مطابق عمل کیا لیکن وہ ناکام رہے۔”
فارسی سے ترجمہ کردہ تبصروں کے مطابق انہوں نے کہا، "مجھ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے امریکہ نہیں تھا، یہ اسرائیل تھا۔ میں ایک میٹنگ میں تھا۔ انہوں نے اس علاقے پر بمباری کرنے کی کوشش کی جہاں ہم یہ میٹنگ کر رہے تھے،” تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ مبینہ کوشش حالیہ جنگ کے دوران کی گئی تھی۔