اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ کو منظم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل میں تشکیل دی گئی ہنگامی جنگی کابینہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر آج جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ "غزہ میں آپریشن کم کرنے کا خیال جنگی کابینہ میں کمزوری اور اس کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ اسے فوری طور پر تحلیل کیا جانا چاہیے۔
ان کا اشارہ اسرائیل میں سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے کیے گئے اچانک حملوں کے بعد غزہ میں جنگ کے لیے تشکیل دی گئی ہنگامی جنگی کیبنٹ کی طرف تھا۔
کابینہ پر شدید تنقید:اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے بارہا غزہ کی پٹی میں کسی بھی انسانی جنگ بندی کی مخالفت پر زور دیا ہے۔ اس نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر سخت تنقید کی ہے۔