اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد غزہ کے جبالیہ کیمپ سے 70 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

غزہ۔ شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 70 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیل نے حال ہی میں یہاں سے اپنی مسلح افواج کو واپس بلا لیا تھا۔ مقامی طبی ذرائع نے جمعہ کو ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایمبولینسوں اور شہری دفاع کی ٹیموں نے کیمپ سے تقریباً 70 لاشیں نکالیں۔ ان میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری کی وجہ سے گھروں، پناہ گاہوں اور ہسپتالوں کے ملبے تلے درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ جیسے ہی اسرائیلی افواج کے پیچھے ہٹی، سینکڑوں رہائشی اپنے گھروں کا حال جاننے کے لیے واپس لوٹے۔

ان میں سے کچھ نے میڈیا کو بتایا کہ حملوں نے کیمپ اور اس کے آس پاس کے سینکڑوں گھروں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، پانی کی فراہمی کے نظام اور سیوریج جیسے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر اپارٹمنٹس اور رہائشی عمارتوں کو آگ لگانے کا الزام لگایا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading