غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 21822 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ان شہید ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور فلسطینی عورتوں کی ہے۔
اس کے علاوہ دورانیے میں 56451 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں صحافیوں اور طبی عملے سے وابستہ لوگ شامل ہیں۔
زخمی اور شہید ہونے والے زیادہ تر لوگ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کی وجہ سامنے آئے ہیں۔ ان تازہ اعدادو شمار کا اعلان غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز کیا ہے۔