ارجنٹائن فیفا عالمی کپ کے فائنل میں؛کروشیا کو تین-صفر سے شکست

ارجنٹائن کی ٹیم قطر میں جاری فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔اس نے منگل کی شب دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دی ہے۔

سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن کی طرف سے جولین الواریز نے دو گول اور لیونل میسی نے پینلٹی پرایک گول کیا تھا۔میسی نے ارجنٹائن کو 34 ویں منٹ میں پینلٹی پرگول کرکے برتری دلادی تھی۔کروشیا کے گول کیپرڈومینک لیواکووچ نے الواریز کو گیند کا تعاقب کرتے ہوئے گرادیا تھا جس پرارجنٹائن کو پینلٹی مل گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading