ادھو، ٹھاکرے خاندان کا پہلا فرد جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچا

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے نومنتخب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ مہاراشٹر کے طاقتور سیاسی خاندان بال ٹھاکرے فیملی کے واحد چشم و چراغ ہیں جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کے تیسرے فرزند ادھو ٹھاکرے اپنے خاندان میں سب سے چھوٹے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے دیگر دو برادران جئے دیو ٹھاکرے اور بندا ٹھاکرے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نرم گفتار ادھو ٹھاکرے نے 27 جولائی 1960؍میں ممبئی میں جنم لیا ان کی والدہ آنجہانی مینا تائی ٹھاکرے کے وہ سب سے چہیتے بیٹے تھے۔ سر جے جے کالج آف آرٹ سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنے والے ادھو ٹھاکرے فوٹوگرافی کے علاوہ غزل اور پرانے فلمی نغموں کے بھی شوقین ہیں۔ مکیش، سہگل اور محمد رفیع ان کے پسندیدہ گلوکار ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading