اداکارہ عرفی جاوید کی سرعام فحش تصویر کشی، ممبئی پولیس نے نوٹس بھیج دیا

ممبئی: ممبئی پولیس نے اداکارہ عرفی جاوید کو عوامی مقامات پر فحش تصاویر اتارنے پر نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ اداکارہ کو آج ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ مہاراشٹر بی جے پی لیڈر چترا واگھ کی شکایت پر ممبئی پولیس نے عرفی جاوید کو نوٹس بھیجا ہے۔

عرفی جاوید نے بھی شکایت درج کرائی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عرفی جاوید نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر چترا کشور واگھ کے خلاف بھی شکایت درج کروائی ہے۔ اداکارہ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کے ‘غیر مہذب’ ڈریسنگ سینس پر مبینہ تبصرہ کرنے پر چترا کے خلاف شکایت درج کرائی ے۔ یہ معلومات عرفی کے وکیل نتن ستپوتے نے دی۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading