احمد نگر4/ اکتوبر ۔( ورق تازہ نیوز)احمد نگر ضلع اب اہلیا نگر کے نام سے جانا جائے گا۔ کئی دنوں سے احمد نگر کا نام بدلنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ مرکزی حکومت نے ضلع کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ریونیو منسٹر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اورنگ آباد کا چھترپتی سمبھاجی نگر، عثمان آباد کا دھاراشیو اور اب احمد نگر ضلع کا اہلیہ نگر۔
گزشتہ کئی سالوں سے احمد نگر ضلع کا نام اہلیا نگر رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد اور عثمان آباد اضلاع کے نام بدلنے کے بعد احمد نگر ضلع کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ زور پکڑا گیا۔ چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے احمد نگر ضلع کا نام تبدیل کرنے کا اعلان گزشتہ سال چونڈی میں منعقدہ اہلیا دیوی کی یوم پیدائش پر کیا تھا۔ انہوں نے ضلع کا نام پونیشلوک اہلیہ دیوی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

احمد نگر ضلع کا نام بدل کر اہلیہ نگر رکھنے کی تجویز ریاستی حکومت نے پہلے ہی مرکزی حکومت کو بھیجی تھی۔ اب اس مطالبہ پر اسمبلی انتخابات کی دوڑ میں مہر لگ گئی ہے۔
مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کی تجویز کو گرین سگنل دے دیا۔ اس کی منظوری مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں دی گئی۔ ریاست کے ریونیو، حیوانات اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے سوشل میڈیا پر اس کی جانکاری دی۔