اجودھیا، 29 نومبر (یواین آئی) مسلم کارسیوک منچ نے شری رام جنم بھومی نیاس کے صدر اورمنی داس چھاؤنی کے مہنت نرتيہ گوپال داس سے رام مندر کی تعمیر کے وقت احاطے کے باہر مسلم کارسیوکوں کے نام کی بھی تختی لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم کارسیوک منچ کے قومی صدر اعظم خاں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک نے اس کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بٹ جانے سے کچھ لوگ اپنی سیاست کے لیے اس معاملے کی نظرثانی کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمين کے صدر اسد الدین اویسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست دونوں فرقوں کو لڑانے کی کوشش پر مبنی ہے اور اس سے ان کو فائدہ بھی ملتا ہے۔ ایسے میں وہ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔
منچ کے قومی صدر نے رام للا پر ساٹھ گز لمبی چادر پجاری آچاریہ ستیندر داس کو سونپی۔ دھاني رنگ کی اس چادر پر زعفرانی رنگ سے جے شری رام ہندی اور اردو دونوں ہی زبانوں میں لکھا گیا ہے۔