نئی دہلی ۔ 4جنوری ۔رام جنم بھومی – بابری مسجد تنازع میں دائر عرضیوں پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں جمعہ کو بینچ کی تشکیل نہیں ہوپائی ۔ عدالت نے بینچ کی تشکیل کیلئے اب 10 جنوری کی تاریخ طے کی ہے ۔ بتادیں کہ یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی اور جسٹس سنجے کشن کول کی بینچ کے سامنے لسٹیڈ ہے۔اب اس معاملہ کی تین ججوں کی خصوصی بینچ سماعت کرے گی ۔ تین ججوں کی بینچ ہی یہ طے کرے گی کہ معاملہ میں روزانہ سماعت ہوگی یا نہیں ۔ جمعہ کو صرف 60 سکینڈ تک ہی اس معاملہ پر سماعت ہوئی ، جس میں چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس کے کول کی بینچ نے تین ججوں کی خصوصی بینچ تشکیل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملہ کو 10 جنوری تک کیلئے ملتوی کردیا ۔