اترکھنڈ کے بی جے پی کے رکن اسمبلی معطل

نئی دہلی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے چہارشنبہ کو اپنے ایک رکن مقننہ اے پرنائو سنگھ چمپئن کو پارٹی سے 6 سال کے لیے خارج کردیا۔ سوشیل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو گشت کررہا تھا جس میں انہیں ایک نجی تقریب میں بندوق لہراتے ہوئے اور رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ بی جے پی کے ذرائع ابلاغ کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن انیل بلونی نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ ان کی پارٹی نے سنگین اور مسلسل عوامی بدتیزیوں کو قابل گرفت سمجھتے ہوئے انہیں پارٹی سے 6 سال کے لیے نکال باہر کیا۔ جب یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر نمایاں ہوا تو ریاستی قائدین نے انہیں وجہ نمائی نوٹس جاری کی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading