اتراکھنڈ: مسوری میں کار حادثہ، ایک ہی کنبہ کے 5 افراد ہلاک

دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری میں مسوری کے پاس نین باغ ستاسو پل کے قریب منگل کی صبح ایک کار کھائی میں گر کر تباہ ہو گئی، جس میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو ہیلی كاپٹر کے ذریعہ دہرادون کے جالی گرانٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صبح نین باغ کے ستاسو پل کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ کار میں سوار تمام لوگ ایک ہی کنبہ کے ہیں جو دہرا دون سے لاکھا منڈل کی جانب جا رہے تھے، لیکن کار اچانک بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری، اس حادثہ میں کار کے پرخچے اڑ گئے۔

مرنے والوں کی شناخت بابو رام گوڑ (46)، ان کی اہلیہ درشنی دیوی (45) ان کے بیٹے ہیپی (17) تلك رام کی اہلیہ رینا (28) اور ان کی ڈیڑھ سال کی بچی شان شامل ہیں۔ یہ سبھی لاکھ منڈل کے رہنے والے تھے۔ اس حادثہ میں زخمی لوگوں میں مهیمانند کے بیٹے انکش (20) اور بشمبھر کی اہلیہ ببيتا (30) شامل ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading