اب پورے ملک میںمغلوں سے منسلک نام تبدیل کئے جائیں گے

الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے یوگی حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیرگری راج سنگھ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مغل سے منسلک نام تبدیل کرنا چاہئے۔ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے گری راج سنگھ نے کہا کہ خلجی نے بہارکولوٹا، لیکن بھکتی پورکانام انہیں کے نام پررکھ دیا گیا۔بہارکے اکبرپورکے ساتھ ساتھ تقریباً 100 مقامات کے نام بدلے گئے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ میں مطالبہ کروں گا کہ بہارکے ساتھ ساتھ پورے ملک میں مغل سے منسلک ناموں کوتبدیل کیا جائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading