اب مہاراشٹرکے تمام اسکولوں میں مراٹھی کی تعلیم لازمی‘جلد قانون سازی

ممبئی:20جون ۔( ورق تازہ نیوز)وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے آ ج 21٬جون کو ریاستی قانو ن ساز کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا کہ مہاراشٹر کے تمام اسکولوں میں مراٹھی زبان کی تعلیم لازمی قرار دی جارہی ہے ۔اس کے لئے بہت جلد قانون سازی کی جائے گی ۔ انھوں نے مراٹھی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے اپنے فیصلے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں مراٹھی زبان پڑھائی نہیںجارہی ہے ۔اب ہر اسکول میں مراٹھی کی تعلیم لازمی رہے گی ۔ واضح ہو کہ کچھ خانگی مدارس میں مراٹھی زبان کا مضمون اختیاری ہے ۔بچہ چاہے تو مراٹھی زبان کامضمون پڑھ سکتا ہے اس پرکوئی پابندی نہیں ہے۔ بچہ مراٹھی کے بجائے کسی دوسری زبان جیسے سنسکرت ‘فارسی ‘اردو وغیرہ اختیاری مضمون کی حیثیت س پڑھ سکتا ہے ۔ مراٹھی ریاست کی اول سرکاری زبان ہے ۔ اس لئے تمام سرکاری اور خانگی دفاتر کے کام کاج مراٹھی میں ہی ہوتے ہیںاس لئے ریاست کے ہربچے کو مراٹھی سیکھنا ضروری ہوجاتا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading