نئی دہلی:11اگست( ایجنسیز)ملک میں بیک وقت دی جانے والی تین طلاق پر پابندی لگانے والے قانون کی منظوری اورجموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اب مودی حکومت مذہب کی تبدیلی کے خلاف بل لانے کی تیاری کررہی ہے۔ مرکزی حکومت پارلیمنٹ آئندہ اجلاس میں اس بل کو ایوان میں پیش کرنے پرغورکررہی ہے۔ بی جے پی سے وابستہ کئی رہنماو¿ں کی جانب سے اس بل کو پیش کرنے کی مانگ کی جارہی ہے۔ مذہب تبدیل کرانے کی خبریں شمال مشرق ریاستوں، کیرل اوراتر پردیش سے اکثرآتی ہیں۔ جہاں غریب اورناخواندہ لوگوں کوڈرانے، دھوکہ دہی یا لالچ کے ذریعہ مذہب تبدیل کروانے کی معاملے سامنے آئے ہیں۔ مودی حکومت پارلیمنٹ اگلے اجلاس میں مذہب کی تبدیلی کے خلاف بل کولوک سبھا اورراجیہ سبھا میں پیش کرسکتی ہے۔