” اب دلّی دور نہیں “ 19نومبرکو اشوک چوہان کے ہاتھوں ناندیڑ۔دہلی ہوائی سروس افتتاح

An Air India passenger plane takes off from Sardar Vallabhbhai Patel International Airport in the western Indian city of Ahmedabad January 30, 2013. REUTERS/Amit Dave (INDIA - Tags: TRANSPORT) - RTR3D6MX

ناندیڑ:18نومبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)گزشتہ کئی ماہ سے انتظار میں رہی ناندیڑ ۔دہلی ہوائی سروس کا کل 19نومبر کو آغاز ہورہا ہے ۔ ہفتہ میںدو دن جاری رہنے والی سروس کا افتتاح ریاست کے سابقہ وزیراعلیٰ و کانگریس پارٹی کے پردیش صدر اشوک راو¿ چوہان(ایم پی) کے ہاتھوں گروگوبندسنگھ جی ائیرپورٹ پر دوپہر ڈھائی بجے عمل میں آرہا ہے ۔ کل پہلی پرواز دہلی کاسفرکرنے و الے خوش نصیبوں کو اشوک چوہان کے ہاتھوں بورڈئنگ پاس دیا جائے گا۔واضح ہو کہ گروتاگدی تقاریب کے ضمن میں ناندیڑ میں قومی سطح کے ائیرپورٹ کی تعمیر عمل میں آئی ہے ۔ فی الحال ناندیڑ سے حیدر آباد ‘ممبئی او ر امرتسر کیلئے مختلف خانگی کمپنیوں کے ذریعہ ہوائی سروس جاری ہے ۔اب ائیر انڈیا نے دہلی سے ناندیڑ ہوائی سروس شروع کردی ہے ۔ اسلئے شہریان یہ کہتے سکتے ہیں کہ ” اب دلی دور نہیں “۔

Leave a comment