ناندیڑ:20نومبر۔(ورق تازہ نیوز)گروتاگدی سہ صد سالہ تقاریب ترقیاتی اسکیم پر عمل آوری کرنے کیلئے سکھوں کے خاندان کی بازآبادکاری کیلئے ابچل نگر کالونی کا قیام عمل میں آیاتھالیکن انھیں اسکیمات سے فائدہ پہنچانے میںناکامی کے معاملے میں ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کی جانب سے جواب دینے میں ٹال مٹول کئے جانے پر اس معاملے میں ناراضگیی کااظہار بنچ نے کیا ہے ۔
اور آئندہ 6 جنوری 2020ءتک اطمینان بخش جواب متعلقین نہ دینے پر انھیں جرمانہ بھی عائد کرنے کااشارہ دیاگیا ہے ۔اس معاملے میں بنچ میں رٹ پٹیشن نمبر 13470/2018 داخل کی گئی تھی ۔ابچل نگر گرودوارہ ترقیاتی بازآبادکاری نا انصافی کمیٹی کے صدر سرداردیویندرسنگھ موٹر والے سابقہ مینجنگ کمیٹی رکن(جی ایس بی)نے یہ معاملہ بنچ میں داخل کیا ۔
اس رٹ میں حکومت مہاراشٹر ‘ناندیڑمیونسپل کارپوریشن ‘ ضلع کلکٹرناندیڑ اوررسپرنٹنڈنٹ لینڈ ریکارڈ کو فریق بنایاگیا ہے ۔ہائی کورٹ بنچ نے مذکورہ تمام فریقین کواس معاملے میں معلومات پیش کرنے کاحکم دیاتھالیکن متعلقہ محکموں نے ٹال مٹول کیا۔عدالت کی جانب سے 23 ستمبر 2019ءتک معلومات دینے کی تاکید کی گئی تھی لیکن کوئی معلومات پیش نہیں کی ۔ اسلئے 18اکتوبر 2019ءکو جسٹس ایس وی گنگاپوروالا اور جسٹس اویناش گھروٹے نے فریقین کو آئندہ 6 جنوری 2020 تک معلومات دینے کاحکم دیااور ٹال مٹول کرنے پر فی کس دس ہزار روپے جرمانہ کااشارہ بھی دیا ہے ۔اس معاملے میں موٹر والے کی جانب سے ایڈوکیٹ مہیش گھاٹگے پیروی کررہے ہیں اور ایڈوکیٹ مکیش راٹھوڑ تعاون کررہے ہیں ۔
ناندیڑضلع کے پولس افسران کے تبادلے
ناندیڑ:20نومبر۔(ورق تازہ نیوز)اسمبلی انتخابات میں کچھ پولس افسران کے تبادلے غیر سرکاری طور پر کئے گئے تھے لیکن اب انتخابات کااختتام ہوگیا ہے اسلئے ایس پی وجئے کمار مگر نے اسسٹنٹ پی آئی اور پی ایس آئی درجہ کے افسران کے تبادلے کے احکامات گزشتہ شب جاری کئے ۔انتخابات کے مدنظر الیکشن کمیشن کی ہدایت پراصل ضلع کے پولس افسران کا غیرسرکاری عہدوں پرتقرر کیاگیاتھا لیکن اب انتخابات ختم ہوچکے ہیں اسلئے ایس پی نے ضلع سطح پر ان افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ۔جس میں اے پی آئی وشویشور پلیوار کو کنٹرول روم سے لمب گاوں‘ وجئے جادھو عدالتی دیکھ بھال دستہ سے ائیرپورٹ پولس اسٹیشن ‘سائبرسیل سے شرد مرے کو وزیر آباد پولس اسٹیشن اب شیواجی نگر پولس اسٹیشن بھیجاگیا ہے ۔
اناصاحب پوار کو پی آر او محکمہ سے ماہور روانہ کیاگیا ۔کنٹرول سے سنیل لہانے کو اب عدالتی دیکھ بھال دستہ میں روانہ کیاگیا ۔پی ایس آئی پروین راٹھوڑ کووزیر آباد سے ایل سی بی ‘ہریش چندر ہولکر شیواجی نگر تا کنٹرول روم ‘چترنجن ڈھیمکیواڑ کوائیرپورٹ سیکوریٹی سے شیواجی نگر ‘آدیتہ لاکوڑے کو ائیرپورٹ سیکوریٹی سے ائیرپورٹ پولس اسٹیشن ‘انیتا دینکر سائبرسیل سے اتوارہ اور پی ایچ سوروسے کو کنٹرول روم سے اردھاپور پولس اسٹیشن روانہ کیاگیا۔