ووڈا فون – آئیڈیا کے بعد اب بھارتی ائیرٹیل نے بھی پری پیڈ صارفین کیلئے کال اور ڈایٹا پلان میں تین دسمبر سے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسے کچھ گھنٹے پہلے ہی ووڈا فون – آئیڈیا نے بھی کال کی شرحوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا ۔
بھارتی ائیرٹیل نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ائیرٹیل نے موبائل صارفین کیلئے کال کی شرحیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئی شرحیں 3 دسمبر 2019 یعنی منگل سے نافذ العمل ہوں گی ۔ کمپنی نے کہا کہ نئے پلانس پہلے کے مقابلہ میں 42 فیصدی تک مہنگے ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کا اب سب سے سستا پلان 49 روپے کا ہوگا ۔
