ائمہ کرام سی اے اے،این پی آر اوراین آر سی کو خطبہ جمعہ کا موضوع بنائیں:انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف09جنوری(یوا ین آئی)قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مولانا انیس الرحمن قاسمی نے ائمہ کرام سے بطور خاص اپیل کی ہے کہ کل خطبہ جمعہ میں سی اے اے،این پی آر اوراین آرسی کوموضوع بنائیں۔مولانا قاسمی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ اصحاب نظر سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ حکومت ہند ایک مخصوص نظریہ کے تحت شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے ) کے ذریعہ مذہبی بنیادوں پر ہندوستانی عوام کو تقسیم کررہی ہے۔سی اے اے جو شہریت دینے کے لیے ہے،اس سے مسلمانوں کو علاحدہ رکھا گیا ہے،جب کہ قومی رجسٹر برائے شہریت(این آر سی )کا نفاذ اگر عمل میں آتا ہے توکروڑوں غریبوں،دلتوں اور مسلمانوں کی شہریت چھن جائے گی۔حکومت ہند پہلے مرحلہ میں قومی آبادی رجسٹر(این پی آر)کے ذریعہ این آر سی نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔یہ واضح ہے کہ این پی آر میں ایسے سوالات شامل کردیئے گئے ہیں،جن کا تعلق این آر سی سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ آ ل انڈیا ملی کونسل بہار اورابوالکلام ریسرچ فاو ¿نڈیشن کے تحت اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔مختلف پروگرام کئے جارہے ہیں،اسی کے تحت مورخہ21دسمبر2019کو سی اے اے قانون کے خلاف اس کو رد کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں مقدمہ بھی کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading