آل انڈیا یونانی طبی کانگریس’ تلنگانہ اسٹیٹ کا وفد دہلی روانہ

حیدرآباد:11فروری(ورق تازہ نیوز)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کی ٹیم کل صبح بذریعہ فلائٹ دہلی روانہ ہوگی مرکزی سطح پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نئ دھلی میں مسیح الملک حکیم اجمل خان کے 151 پیدائش کے موقع پر دہلی میں منعقد ہونے والا ہے جس میں ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں حکماء اور ڈاکٹر اور اسکالر شرکت کرینگے اور اور پورے ہندوستان میں مختلف حکماء اور ڈاکٹر کو انکی خدمات اور بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا جارہا جس میں حیدرآباد کے مشہور ومعروف حکیم وڈاکٹر حسام الدین طلعت جنرل سیکریٹری آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کو انکی تیس سالہ خدمات پر ایوارڈ دیا جارہا ہے اس پروگرام میں ڈاکٹر عطاء اللہ شریف صاحب مرکزی نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نئ دھلی۔ سابق ڈائریکٹر سی سی آر یم ۔حیدرآباد حکیم وڈاکٹر محمد منھاج الدین خان صاحب میڈیکل آفیسر تلنگانہ اور ڈاکٹر محمد سمیع الدین متین نائب صدر ڈاکٹر جہانگیر صاحب نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اور حکیم مرزا صفیء اللہ بیگ کنویز آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ ڈاکٹر ریاض الدین ڈاکٹر روحی حکیم محمد خواجہ حسن حکیم کے یم سمیع صاحب وغیرہ شرکت کرینگے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading