آدھی رات سے شروع ہونے والی پارٹی، جہاں شراب کے ایک پیگ قیمت پانچ ہزار!

ایک ویب سائٹ کی خبر کے مطابق دہلی کے چھترپور علاقہ میں محکمہ آبکاری نے ایک ایسی پارٹی کا پتہ لگایا ہے جہاں پر پارٹی رات کو بارہ بجے سے شروع ہو کر صبح پانچ بجے تک چلتی تھی۔ ناچ گانے کی یہ پارٹی جہاں ہوتی تھی وہاں کی دیواروں کو ساؤنڈ پروف بنایا گیا تھا تاکہ شور شرابہ کی آواز باہر نہ جا سکے تاکہ کوئی پولس میں شکایت نہ کر سکے۔ اطلاعات کے مطابق بڑے حال میں کم روشنی کے درمیان باہری بینڈ کی دھن پر رات بھر نشہ اور ڈانس چلتا تھا۔

اس پارٹی میں لوگوں کو مدعو کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا تھا اور منتظمین سے سوشل میڈیا پر ہی رابطہ ہوتا ہے۔ اس پارٹی میں شرکت کر نے کے لئے نوجوان کو دس ہزار روپے ادا کرنے پڑتے تھے جبکہ لڑکیوں سے کوئی پیسہ نہیں لیا جاتا۔ اگر پارٹی میں کوئی بھی چیز کھانا یا پینا ہو تو اس کے لئے علیحدہ سے پیسے دینے پڑتے تھے۔ ویب سائٹ کے مطابق پارٹی میں باہر کی شراب کا ایک پیگ پانچ ہزار روپے کا ملتا تھا اور سوکھے نشہ کی ڈوز دس ہزار روہے میں ملتی تھی۔

اتوار کو دہلی پولس اور آبکاری محکمہ نے اس پارٹی کی جگہ پر چھاپا مارا اور وہاں سے دو سو سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق پولس نے وہاں سے کئی طرح کے نشہ کرنے والے ڈرگس برآمد کیے ہیں۔ چھاپہ مارنے والوں نے کلب کی دیوار پر ایک خاص طرح کی پینٹنگ دیکھی اور وہ جانننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس پینٹنگ کا پارٹی سے کیا تعلق ہے۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading