آخر کار کانگریس کے باغی ایم ایل اے عبدالستار نے شیوسینا کا دامن تھاما

عبدالستار ، جو اورنگ آباد ضلع میں سلوڑ اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں ،آج پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر سینا میں شامل ہوگئے۔

اورنگ آباد: 2 ستمبر: (اہجنسیز) کانگریس کے دو مرتبہ رکن اسمبلی اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر عبدالستار آج بتاریخ 2 ستمبر کو شیوسینا میں شامل ہوگئے.

رواں سال کی شروعات میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل انہوں نے کانگریس کے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اس وقت کے بی جے پی کے ریاستی صدر راؤ صاحب دانوے کی مدد کی، جو جالنہ لوک سبھا حلقہ سے جیت گئے۔واضح ہوکہ سلوڑ حلقہ اسمبلی, جالنہ لوک سبھا حلقہ میں شامل ہے.

عبدالستار سابقہ کانگریس-این سی پی مخلوط حکومت میں محکمہ مویشی ہسبینڈری کے سربراہ تھے.

عبدالستار کو سینا میں شامل کرنے کے بعد ، ٹھاکرے نے اشارہ دیا کہ آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے انھیں سلوڑ سے پارٹی کا ٹکٹ مل سکتا ہے۔

سینا کے سربراہ نے نامہ نگاروں کو بتایا ، "میں سلوڑ اسمبلی حلقہ سے سینا کی جیت دیکھنا چاہوں گا۔ یہ ہمارے لئے ایک اہم نشست ہے۔”

حالیہ ہفتوں میں حزب اختلاف کانگریس اور این سی پی کے کئی رہنما بی جے پی یا سینا میں شامل ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات اگلے ماہ ہونے والے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading