آخری مرحلہ کی ووٹنگ ختم، کل 62.77 فیصد پولنگ

رانچی: جھارکھنڈ میں پانچویں اور آخری مرحلے کی 16 اسمبلی سیٹوں، بوریو ( محفوظ)، برہیٹ (محفوظ)، لٹی پاڑہ( محفوظ)، پاکوڑ، مہیش پور ( محفوظ)، شکاری پاڑہ (محفوظ)، نالہ، جامتاڑہ، دمکا ( محفوظ)، جاما(محفوظ) جرمنڈی (محفوظ)، سارتھ، پکوڑیاہاٹ، گڈا اور مہگاما میں سے نکسل متاثرہ پانچ سیٹوں پر سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر آج سہ پہر تین بجے ووٹنگ ختم ہوگئی اور اس دوران سبھی سیٹوں کے لئے کل 62.77 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا،

ریاستی الیکشن ذرائع نے یہاں بتایا کہ ان سولہ سیٹوں پر سخت سیکوریٹی کے مابین آج صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی، دو پہر تین بجے تک ان اسمبلی حلقوں میں کل 62.77 فیصد ووٹروں نے ووٹ کیا ہے۔ آخری مرحلہ کی 16 میں سے پانچ سیٹوں بوریو، برہیٹ، لٹی پاڑہ، مہیش پور اور شکاری پاڑہ میں ووٹنگ ختم ہوگئی ہے، جبکہ بقیہ گیارہ سیٹوں پر پانچ بجے تک ووٹنگ ہوئی۔

ووٹنگ ختم ہونے تک بوریو میں 62.56 فیصد، برہیٹ میں 63.78 فیصد، لٹی پاڑہ میں66.95 فیصد، مہیش پور میں 70.44 فیصد اور شکاری پاڑہ میں 61.53 فیصد ووٹروں نے ووٹ کیا۔

وہیں سہ پہر تین بجے تک راج محل میں 59.32 فیصد، پاکوڑ میں 69.96 فیصد، نالہ میں 68.21 فیصد، جامتاڑہ میں66.11 فیصد، دمکا (محفوظ) 55.26 فیصد، جاما میں62.20 فیصد، جرمنڈی میں 63.66 فیصد، سارتھ میں 66.77 فیصد، پوڑیا ہاٹ میں 55.68 فیصد، گڈا میں 58.12 فیصد اور مہگاما میں 56.77 فیصد پولنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ آخری مرحلہ میں 29 خاتون سمیت 237 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جرمنڈی سیٹ سے سب سے زیادہ 26 اور پوڑیا ہاٹ سیٹ کے لئے سب سے کم آٹھ امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading