ممبئی: دیوالی کے مبارک موقع پر داوری بازار سمیت ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں کی جویلری شاپس میں سونے کی خرید و فروخت شروع ہوگئی ہے،
اب سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار روپے کے قریب ہے، تاہم دیوالی کے بعد صرافہ مارکیٹ نے اس کی قیمت۔ 53 ہزار روپے تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے اس لیے چونکہ دیوالی کے بعد سونا مہنگا ہو جائے گا، اس لیے دیوالی کے دوران ہی سونے کی خرید و فروخت کی ہورہی ہے۔ صارفین سونے کی بکنگ کر رہے ہیں۔ اس میں بالیاں اور چوڑیاں شامل ہیں۔
دیوالی کے موقع پر سونا خریدنا مبارک سمجھا جاتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ تر صارفین سونے کے سکے خریدنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ اس طرح کی اطلاع کمار جین، صدر، ممبئی جیولرس ایسوسی ایشن نے دی ہے۔